تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
30 نومبر 2012
وقت اشاعت: 12:27

ورلڈ اسنوکر:محمد آصف نے پری کوارٹرفائنل کیلئےکوالیفائی کرلیا

اے آر وائی - پاکستان کے نمبر ایک کیوئسٹ محمد آصف نے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ بلغاریہ کے شہر سوفیا میں جاری ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں محمد آصف پری کوارٹر فائنل تک ناقابل شکست ہیں۔ بتیس کھلاڑیوں کے راؤنڈ میں محمد آصف نے آسٹریلیا کے ونی کیل بریز کو اسٹریٹ فریم میں زیرکیا۔



بیسٹ آف نائن فریم پر مبنی مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی بہترین کیو کنٹرول کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ صفر سے فتح پائی۔ پری کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ مصر کے ویل طلعت اور آسٹریلوی اسٹیو مفسڈ کے میچ کے فاتح سے ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.