1 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 7:8
معروف جاپابی پہلوان انوکی پاکستان پہنچ گئے
اے آر وائی - پاکستان اور جاپان کی ساٹھ سالہ سفارتی تقریبات پر معروف جاپابی پہلوان انوکی پاکستان پہنچ گئے۔ انوکی آخری بارانیس سو چھہتر میں پاکستانی پہلوان اکرم عرف آکی کے چیلنج پرپاکستان آئے تھے۔ دونوں پہلوانوں کے درمیان وہ مقابلہ برابر ہو گیا تھا۔
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انوکی نے کہا کہ وہ پاکستانی پہلوانوں کو تربیت دینا چاہتے ہیں، جھارا اور اکرام پہلوان کے ساتھ مقابلہ کرکے خوشی ہوئی تھی۔
انوکی نے انیس سو نوے میں اسلام قبول کیا ۔ان کا اسلامی نام حسین ہے۔ انوکی پاکستانی پہلوان اکرم کی قبر پر بھی حاضری دیں گے۔انوکی کے ہمراہ گیارہ رکنی پہلوانوں کا وفد بھی ہے جو لاہور اور پشاور میں فری اسٹائل شو کے میچ کھیلے گا۔