تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
1 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 10:39

پرتھ ٹیسٹ:جنوبی افریقہ کیخلاف آسٹریلوی ٹیم 163رنز پر آوٴٹ

اے آر وائی - جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں میزبان آسٹریلوی ٹیم ایک سو تریسٹھ رنز پر آوٴٹ ہوگئی۔ جنوبی افریقہ نے لو اسکورنگ میچ میں باسٹھ رنز کی برتری حاصل کرلی۔ پرتھ ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے نامکمل اننگز تینتیس رنز دو کھلاڑی آوٴٹ سے شروع کی اور پوری ٹیم ایک سو تریسٹھ رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔



رکی پونٹنگ اپنے الوداعی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں صرف چار رنز بناسکے۔وکٹ کیپر میتھیو ویڈ اڑسٹھ اور جون ہیسٹنگز بتیس رنز بناکر نمایاں رہے۔ جنوبی افریقہ نے ڈیل اسٹین نے چار کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ روبن پیٹرسن نے تین اور ورنن فلینڈر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.