تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
1 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 11:38

سی این ایس گالف چیمپین شپ: دوسرے روز بھی غضنفر سرفہرست

اے آر وائی - چیف آف نیول اسٹاف امیچور گالف چیمپین شپ کے دوسرے روز بھی راولپنڈی کے غضنفر محمود سر فہرست رہے۔ جبکہ خواتین اور سینیئرز کے مقابلے اختتام پذیر ہو گئے ہیں۔رائل پام گالف کلب میں ہونے والے امیچور مقابلوں کے دوسرے روز غضنفر محمود 141گراس اسکور کے ساتھ پہلے، نیوی کے طارق محمود149گراس اسکور کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ کے سلیم رضا اور لاہور جمخانہ کے عمران احمد 154گراس اسکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔



خواتین ایونٹ میں لاہور گیریژن کلب کی غزالہ یاسمین 85 گراس اسکور کے ساتھ جبکہ سینئرز ایونٹ میں واپڈا کے جاوید خان 76 گراس اسکور کے ساتھ فاتح رہے۔ چیمپین شپ کے تیسرے اور اختتامی روز امیچور مقابلوں کے ساتھ ساتھ جونیئر ایونٹ ہو گا، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیف ا?ف نیول سٹاف ایڈمرل ا?صف سندیلہ ہوں گے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.