تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
1 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 11:47

ورلڈ اسنوکر: محمد آصف کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے

اے آر وائی - پاکستان کے نمبر ایک کیوئسٹ محمد آصف نے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ کوارٹرفائنل میں محمد آصف کا مقابلہ مصر کے وائل طلعت سے ہوا جس میں انہوں نے مصری کیوئسٹ کو پانچ دوسے شکست دی۔



بلغاریہ کے شہر صوفیہ میں جاری ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں محمد آصف کوارٹر فائنل تک ناقابل شکست رہے ہیں۔ بتیس کھلاڑیوں کے راوٴنڈ میں محمد آصف نے آسٹریلیا کے ونی کیل بریز کو اسٹریٹ فریم میں زیرکیا۔ بیسٹ آف نائن فریم پر مبنی مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی بہترین کیو کنٹرول کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ صفر سے فتح پائی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.