تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
1 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 14:16

نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا فائنل: صدر اور وزیراعظم کو دعوت

اے آر وائی - نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا فائنل دیکھنے کے لیے پی سی بی نے صدر مملکت اور وزیر اعظم سمیت اہم شخصیات کو دعوت دی ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سمیت کابینہ کے اراکین کو فائنل میچ دیکھنے کی دعوت دی گئی ہے۔ وزیر داخلہ رحمان ملک کو خصوصی طور پر مدعو کیا جا رہا ہے، کرکٹ کھیلنے والے ممالک سمیت تمام غیر ملکی سفارتکاروں کو بھی مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔



ذرائع کے مطابق نواز شریف، شہباز شریف کے علاوہ چاروں صوبوں کے گورنرز اور وزرائے اعلٰی کو بھی بلایا جا رہا ہے۔ آزاد کشمیر کے صدر اور وزیر اعظم کو بھی میچ دیکھنے کی دعوت دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کو بھی دعوت نامہ ارسال کیا جا رہا ہے ۔



اپنے جاری کر دہ بیان میں چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے کہا کہ اس قسم کے ٹورنامنٹس سے لوگوں کو تفریح کے مواقع میسر آتے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ ٹی 20 فائنل کے روز آتش بازی اور دیگر تفریحی پروگرام بھی ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.