تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
2 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 8:2

اسنوکر:عالمی اعزازکیلئےآج محمد آصف کاگیری ولسن سے معرکہ

اے آر وائی - ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فیصلہ کن معرکے میں آج پاکستان کے محمد آصف کا مقابلہ انگلینڈ کے گیری ولسن سے ہوگا۔فتح محمد آصف اسنوکر کادوسراپاکستانی عالمی چیمپئن بنادیگی۔



بلغاریہ کے شہر سوفیا میں جاری ورلڈاسنوکر چیمپئن شپ میں محمد آصف کی فتوحات کا سفر جاری ہے۔سیمی فائنل میں محمد آصف نے مالٹاکے ایلکس بورگ کو ایک کے مقابلے میں سات فریمز سے شکست دی۔ محمد آصف نے شاندار کیو کنٹرول کا مظاہرہ کیا اور حریف کو صرف ایک فریم جیتنے کا موقع دیا۔



اس سے قبل کوارٹر فائنل میں محمد آصف نے شام کے عمر ال کھوجا کے خلاف دوکے مقابلے میں چھ فریم سے فتح پائی۔ فائنل میں محمد آصف کا مقابلہ انگلینڈ کے گیری ولسن سے ہوگا۔ فائنل انیس فریمز پر مبنی ہوگا۔ فتح محمد آصف کو اسنوکر کا دوسرا پاکستانی عالمی چیمپئن بنادیگی۔اس سے پہلے پاکستان کے محمدیوسف عالمی چیمپئن بن چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.