2 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 12:53
دوسراون ڈے: بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو160رنز سے ہرادیا
اے آر وائی - بنگلہ دیش نے دوسرے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو ایک سو ساٹھ رنز سے ہرادیا اور پانچ میچوں کی سیریز میں دوصفر کی برتری حاصل کرلی۔ ابونصر اسٹیڈیم کھلنا میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بنگال ٹائیگرز نے ڈیرن سیمی کافیصلہ چھ وکٹوں کے نقصان پر دوسوبانوے رنز بناکر غلط ثابت کردیا۔ انعام الحق نے ایک سوبیس رنز بنائے۔ کپتان مشفیق الرحیم نے اناسی رنز اسکور کئے اور انعام کیساتھ تیسری وکٹ کی شراکت میں ایک سوچوہتر رنز کا اضافہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کے روی رامپال نے اننچاس رنز کے عوض پانچ وکٹیں لیں۔
دوسو ترانوے رنز ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم اکتیس اوورز میں ایک سو بتیس رنز بناکرآؤٹ ہوگئی۔ بنگلہ دیش کے سوہاگ غازی اور عبدالرزاق نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بنگلہ دیش نے ایک سو ساٹھ رنز کی فتح حاصل کی جو ون ڈے کرکٹ میں انکی سب سے بڑی کامیابی ہے۔