تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
2 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 13:2

پرتھ ٹیسٹ:جنوبی افریقہ569رنز پرآؤٹ،آسٹریلیاکو632رنز کا ہدف

اے آر وائی - آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقی ٹیم دوسری اننگز میں چھ سو انہتر رنز بناکرآؤٹ ہوئی۔آسٹریلیا کو دو دن سے زیادہ کے کھیل میں چھ سو بتیس رنز کا ہدف ملاہے۔تیسرے دن کھیل ختم ہونے پرآسٹریلیانے بغیرنقصان کے چالیس رنز بنالئے۔



واکا پرتھ میں ٹیسٹ کے تیسرے روز جنوبی افریقہ نے دوسری اننگز دو سو تیس رنز دو کھلاڑی آئوٹ سے شروع کی اور پوری ٹیم پانچ سو انہتر رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ہاشم آملا چار رنز کی کمی سے ڈبل سنچری مکمل نہ کر سکے۔ ڈی ویلیئر نے ایک سو انہتر رنز بنائے۔ جیک کیلس سینتیس اور ڈوپلیسی ستائیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے چھ اورمچل جونسن نے چار وکٹیں لیں۔



دن کے اختتام پر آسٹریلیا چالیس رنز بنائے انکاکوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا۔ ڈیوڈ وارنر انتیس اور اید کووان نو رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.