تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
2 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 13:11

قومی ٹی ٹوئنٹی: سیالکوٹ اسٹالینز اورلاہور لائنز کی فتوحات

اے آر وائی - قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوسرے روز سیالکوٹ اسٹالینز نے کوئٹہ بیئرز اور لاہور لائنز نے ایبٹ آبادفالکنز کو شکست دی۔ لاہور میں جاری قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں سیالکوٹ اسٹالینز نے سات وکٹ کھوکر ایک سواکیاون رنز بنائے۔ شعیب ملک اکیاون رنز ٹاپ اسکورررہے۔ کوئٹہ بیئرز کی ٹیم ستتررنز پر ڈھیر ہوگئی۔ شعیب ملک نے تیرہ رنز دیکر چار وکٹیں لیں۔



لاہور لائنز نے ایبٹ آباد کیخلاف چار وکٹ پرایک سوچوراسی رنز بنائے۔ کامران اکمل انسٹھ، ناصر جمشید انتالیس اور احمدشہزاد اٹھائیس رنز بناکر نمایاں رہے۔ایبٹ آباد کی ٹیم چھ وکٹ کھوکر ایک سوچھپن رنز بناسکی۔ یونس خان سینتالیس اور یاسر حمید پینتالیس رنز نمایاں رہے۔ لائنز کے کپتان محمدحفیظ نے پچیس رنز دیکر چار وکٹیں لیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.