2 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 13:13
تھرپار کر میں ڈیزرٹ کار ریس،شائقین مقابلےکا مزا لوٹتے رہے
اے آر وائی - ضلع تھرپارکر کے ہیڈ کوارٹر شہر مٹھی میں آج تیسری تھر ڈیزرٹ موٹر ریس ہورہی ہے،، جس میں پاکستان کے چاروں صوبوں سے ستائیس گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔ ان گاڑیوں کو ایک سو دس کلومیٹر ریتیلہ راستے کا سفر طے کرنا ہے،ہر گاڑی دو راؤنڈکریگی۔
ریس کا افتتاح پیپلز پارٹی کے وزیر نادر مگسی نے کیا۔ ڈرائیورز پرامید تھے کے وہ کامیاب ہونگے اورہرڈرائیور جیت کی کوشش میں ہے۔ میاں مٹھو کی گاڑی میں فالٹ آنے کی باعث راستے میں ہی رکنا پڑا۔ تھر کے مختلف علاقوں سے سیکڑوں افراد ریس دیکھنے کے لئے ریت کے ٹیلوں پر بیٹھ کر مزا لوٹتے رہے۔