تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
3 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 10:2

پاکستان کیلئےخصوصی سرمایہ کاری فنڈ کاقائم ممکن ہے،سی آئی سی

اے آر وائی - چائنا انویسٹ منٹ کارپوریشن پاکستانی معیشت کوسمبھالا دینے کے لئے خصوصی سرمایہ کاری فنڈ قائم کر نے کا ارادہ رکھتی ہے۔



یہ بات سی ائی سی کے صدر جاؤ زی قینگ نے پاکستان اسٹیٹ بینک اور پاکستانی سرمایہ کاروں سے ملاقات کے دوران کی ۔ سی ائی سی کے صدر کے مطابق چین پہلے ہی روس اور دیگر ممالک کے لئے خصوصی سرمایہ کاری فنڈز قائم کر چکا ہے ۔



انھوں نے مزید بتایا کہ روس کے لئے قائم کئے جانے والے فنڈ کاحجم ایک ارب ڈالر سے زائد تھا۔ سی آئی سی کے صدر نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کے درخواست کے بعد ایسا ہی فنڈ پاکستان کے لئے بھی قائم کیا جاسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.