3 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 10:32
پرتھ ٹیسٹ:جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو309رنز سے ہرادیا
اے آر وائی - جنوبی افریقہ نے تیسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو تین سو نو رنز سے شکست دیدی اور تین ٹیسٹ کی سیریز میں ایک صفر کی فتح کی بدولت آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ایک پوزیشن برقرار رکھی۔
ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے دوسری اننگز بغیر کسی نقصان کے چالیس رنز سے شروع کی تو انہیں دو روز میں جیت کیلئے مزید پانچ سو بانوے رنز درکار تھے۔ لیکن پوری ٹیم تین سو بائیس رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ ایڈ کووان ترپن، ڈیوڈ وارنر انتیس اور شین واٹسن پچیس رنز پر آؤٹ ہوئے۔
کپتان مائیکل کلارک نےچوالیس اور مائیک ہسی نے چھبیس رنز بنائے۔مچل اسٹارک اور نیتھن لیون نے دسویں وکٹ پر ستاسی رنز کا اضافہ کیا۔ لیون اکتیس رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔اسٹارک اڑسٹھ رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔جنوبی افریقہ کے روبن پیٹرسن اور ڈیل اسٹین تین تین وکٹیں لیں۔