تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
3 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 10:41

رکی پونٹنگ کے ٹیسٹ کیریئر کا مایوس کن اختتام

اے آر وائی - سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کے ٹیسٹ کیریئر کا اختتام مایوس کن انداز میں ہوا۔ جنوبی افریقہ کیخلاف پرتھ ٹیسٹ میں پونٹنگ چار رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔



سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کے سترہ سالہ ٹیسٹ کیریئرکا اختتام انتہائی مایوس کن انداز میں ہوا۔الوداعی ٹیسٹ اننگز میں پونٹنگ صرف چار رنز بناسکے۔روبن پیٹرسن کی گیند پر جیک کیلس نے پونٹنگ کا کیچ لیا۔رکی پونٹنگ نے دسمبرانیس سوپچیانوے میں سری لنکا کیخلاف واکا پرتھ ہی میں آسٹریلیاکی گرین بوگی کیپ حاصل کی اورمیچ کی واحد اننگز میںچھیانوے رنز کی شاندار اننگزروشن مستقبل کی نویددی۔



ایک سو اڑسٹھ ٹیسٹ کی دوسوستاسی اننگز میں رکی پونٹنگ نے تیرہ ہزارتین سو اٹھہتر رنز اسکور کئے۔جس میں اکتالیس سنچریز اورباسٹھ نصف سنچریاں شامل تھیں۔ستتر ٹیسٹ میں قیادت کرتے ہوئے پونٹنگ نے آسٹریلیا کو اڑتالیس فتوحات سے ہمکنارکیا اور ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین کپتان ثابت ہوئے۔



جنوبی افریقہ کے خلاف جاری سیریز میں پونٹنگ پانچ اننگز میں صرف بتیس رنز اسکور کر سکے،جس میں انکا بہترین اسکورسولہ رنز رہا۔پرتھ ٹیسٹ سے قبل پونٹنگ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیاتھا۔پونٹنگ نے اسٹیووا کے ایک سواڑسٹھ ٹیسٹ کا ریکارڈ برابر کیا،لیکن اسٹیو وا کی مانند الوداعی ٹیسٹ کو سنچری بناکریادگارنہ بناسکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.