3 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 10:51
چیمپئنزٹرافی ہاکی،پاکستان آخری گروپ میچ میں آسٹریلیاکےمقابل
اے آر وائی - چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان آخری گروپ میچ میزبان آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔دو میچوں میں پاکستان ٹیم نے ایک فتح اور ایک شکست کی بدولت تین پوائنٹس حاصل کئے ہیں۔
میلبرن میں جاری چیمپئنز ٹرافی کے آخری گروپ میچ میں پاکستان کامقابلہ میزبان آسٹریلیا سے ہوگا۔گروپ بی میں پاکستان کوہالینڈ نے ہرایا،جبکہ قومی ٹیم نے بیلجیئم کوشکست دی اور دو میچز تین پوائنٹس حاصل کئے۔گروپ بی میں آسٹریلیا اورہالینڈ چار چارپوائنٹس کے ساتھ پہلی دو پوزیشنز پرہیں۔گروپ اے میں بھارت نے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کیخلاف اپنے دونوںمیچز جیت لئے اور چھ پوائنٹس لیکر سرفہرست ہے۔
جرمنی اور انگلینڈ کے تین تین پوائنٹس ہیں۔گروپ میچز کے آخری روزنیوزی لینڈ کے مقابل انگلینڈ کی ٹیم ہوگی،جس نے اولمپک چیمپئن جرمنی کو چار ایک سے مات دی ہے۔ہالینڈ کا مقابلہ بیلجیئم اور بھارت کا میچ جرمنی سے ہوگا۔چھ دسمبر سے کوارٹر فائنل کھیلے جائیں گے۔ جس میں تمام آٹھ ٹیمیں شامل ہونگی۔