تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
3 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 11:2

پی سی بی سیکیورٹی ٹیم کاایڈن گارڈن کولکتہ پراظہاراطمینان

اے آر وائی - پی سی بی کی سیکیورٹی ٹیم نے ایڈن گارڈن کولکتہ کوپاک،بھارت میچ کے لئے اطمیان بخش قرار دیاہے۔



دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کیلئے پاکستان ٹیم کرسمس کے روز بنگلور سے دورئہ بھارت کا آغاز کریگی۔ سیریز سے قبل سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے پی سی بی کا وفدکولکتہ پہنچا۔جہاں اس نے ایڈن گارڈن کولکتہ اور مقامی ہوٹل کا معائنہ کیا۔



وفدپی سی بی کے میڈیا منیجر ندیم سرور،عثمان واہلہ،احسان صادق اور پولیس آفیسر سہیل خان پر مشتمل ہے۔ ندیم سرور نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہم پانچوں سینٹرز پرمیچز کے انتظامات، کھلاڑیوں کیلئے رہائشی اور سفری سہولیات کا جائزہ لینے آئے ہیں۔



ہم ایڈن گارڈن میں دستیاب سہولیات سے مطمئن ہیں۔ پولیس کمشنر آر کے پچاندا سے بھی ملاقات ہوئی جنہوں نے سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.