3 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 20:11
قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ:اسٹالینزاوراسٹیگز کی پول میں ٹاپ پوزیشن
اے آر وائی - قومی ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں سیالکوٹ اسٹالیئنز اور بھاولپور اسٹیگز تین تین میچ جیت کر اپنے اپنے پول میں سرفہرست ہیں۔ تیسرے روز بہاولپور، لاہور ایگلز، ایبٹ آباد فیلکنز، فیصل آباد وولفز، لاہور لائنز اور سیالکوٹ اسٹالینز نے فتح حاصل کی۔