3 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 20:33
ورلڈاسنوکرچیمپئن محمد آصف آج کراچی پہنچ رہے ہیں
اے آر وائی - پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے کے بعد آج صبح کراچی پہنچ رہے ہیں۔
بلغاریہ کے شہرصوفیا میں ہونے والی ورلڈ اسنوکر چیمپین شپ میں ناقابل شکست رہنے والے کیوئسٹ محمد آصف کے استقبال کے لیے زبردست تیاریاں کی گئی ہیں۔
ورلڈ چیمپئن بننے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی کے استقبال کے لیے آنے والوں میں پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے پیٹرن ان چیف اور اے سی بی ایس کے سینئر نائب صدر علی اصغر ولیکا اور پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے عہدیدار اور اراکین شامل ہیں جبکہ پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوس ایشن کے صدر عالمگیر شیخ ورلڈ چیمپین کے ہمراہ کراچی پہنچیں گے۔
شہباز ٹاؤن فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ایک تاجر کا کہنا ہے محمد آصف نے ورلڈ کپ جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ۔پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے،اگرمناسب وسائل مہیا کیے جائیں تو پاکستان دیگر شعبوں میں بھی ترقی کی منازل طے کرسکتاہے۔۔تاجر کاکہناہےکہ وطن لوٹنےپروہ ایک تقریب میں محمد آصف کونقد انعام پیش کریں گے ۔