تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
4 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 17:1

قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ:لائنزاوراسیٹگز کی ٹاپ پوزیشن برقرار

اے آر وائی - قومی ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں لاہور لائنز اور بہاولپور اسٹیگزکی ٹیمیں اپنے اپنے پول میں سرفہرست ہیں۔ چوتھے روز پشاور، لاہور لائنز، ایبٹ آباد، فیصل آباد، کراچی زیبراز اور کراچی ڈولفنزنے کامیابی حاصل کی ۔



ٹورنامنٹ کے چوتھے روز کھیلے گئے میچز میں پشاور پینتھرز نے حیدرآباد ہاکس کو چوالیس رنز سے شکست دی۔ لاہور لائنز نے اسلام آباد لیپرڈز کو چھ وکٹ سے ہرایا۔ لاہور کے احمد شہزاد نے تریپن رنز اسکور کئے۔ ایبٹ آباد فالکنز نے ملتان ٹائیگرز کو سات رنز سے شکست دی۔ فیصل آباد وولفز نے راولپنڈی ریمز کو سترہ رنز سے ہرایا۔



کراچی زیبراز نے کوئٹہ بیئرز کے خلاف سات وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔ کراچی ڈولفنز نے لاہور ایگلز کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین وکٹ سے شکست دی۔ ٹورنامنٹ کے پانچویں روز تین وینیوز پر مزید چھ میچز کھیلے جائیں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.