4 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 17:18
چیمپیئنز ٹرافی ہاکی: آسٹریلیا ایک گول سے کامیاب
اے آر وائی - چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے آخری گروپ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ایک گول سے کامیابی حاصل کی ۔ میلبورن میں جاری ٹورنامنٹ کے اس میچ کے پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی۔ دوسرے ہاف میں آسٹریلیا نے پینلٹی کارنر پر کیرن گوورز کے ذریعہ میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول اسکور کیا۔
پاکستان کی ٹیم ملنے والے کسی موقعہ سے فائدہ نہ اٹھا سکی۔ گروپ بی میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے پاکستان کوارٹر فائنل میں جرمنی سے کھیلے گا۔ جرمنی نے گروپ اے میں بھارت کو دو کو مقابلے میں تین گول سے ہرایا۔ بھارت کی ٹیم کوارٹر فائنل میں بیلجیئم سے، آسٹریلیا ۔ انگلینڈ سے اور ہالینڈ ۔ نیوزی لینڈ سے کھیلے گا۔