4 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 17:38
قومی ٹی20میں عمدہ کارکردگی والےدورہ بھارت کیلئےزیرغورہونگے
اے آر وائی - پاکستان کر کٹ بورڈ سلیکشن کمیٹی کے چیئر مین اقبال قاسم نے کہا ہے کہ دورہ بھارت کے لئے ٹیم کے انتخاب کے لئے مشاورت کا آغاز ہوگیا ہے اور آٹھ دسمبر تک ٹیم کو حتمی شکل دینے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقبال قاسم نے کہا کہ قومی ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ میں عمدہ کار کردگی کا مظاہرہ کر نے والے تمام کھلاڑیوں کو زیر غور لایا جائیگا۔ عبدالرزاق اور رضا حسن کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ مکمل فٹ نہیں ہیں اس لیے حتمی ٹیم کا انتخاب کر نے سے قبل ان کی فٹنس کا جائزہ بھی لیا جائے گا ۔