4 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 17:41
اسپورٹنگ وکٹ پر کولکتہ میں بدھ کو تیسرا ٹیسٹ دلچسپ ہو گا
اے آر وائی - بھارت اور انگلینڈ کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا تیسرا ٹیسٹ بدھ سے کولکتہ میں شروع ھوگا۔ کولکتہ کے تاریخی ایڈن گارڈنز کی پچ صرف اسپنرز کو ہی نہیں بلکہ بیٹسمینوں کو بھی مدد کرے گی ۔
بھارت نے احمد آباد میں سیریز کا پہلا ٹیسٹ نو وکٹوں سے جیتا تھا لیکن توقعات کے برعکس انگلینڈ نے ممبئی کے دوسرے ٹیسٹ میں دس وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے سیریز برابر کر دی۔
بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور کولکتہ کی پچ بنانے والے پرابیر مکر جی کے درمیان وکٹ کے حوالے سے خاصی تلخ کلامی ہو چکی ھے۔ مکر جی کے مطابق ایڈن کی وکٹ ابتداء میں فاسٹ بولرز اور بیٹسمینوں کو مدد دیگی اور تیسرے روز کے بعد سے اسپنرز کے لئے سازگار ہوگی۔
انگلینڈ کی ٹیم میں اسٹورٹ براڈ کی جگہ اسٹیون فن کو شامل کیا جائے گا۔ فن ان فٹ ہونے کی وجہ سے ابتدائی دو ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے ۔