5 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 7:18
کبڈی ورلڈکپ:پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دیدی
اے آر وائی - کبڈی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دیدی۔فتح پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کپتان محمدمشرف نے اگلے میچز میں بھی فتوحات کاسلسلہ برقرار رکھنے کا عزم ظاہرکیا ہے۔
بھارت کے شہر امرتسر میں جاری کبڈی ورلڈکپ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو ہراکر دوسری کامیابی حاصل کرلی۔بھارتی حکومت نے پاک کے ڈیلی گیشن میں شامل آرمی آفیسرز کو ویزے نہیں دیئے جس کی وجہ سے بیس کے بجائے سولہ افراد پر مبنی وفد ایونٹ میں شریک ہے۔
فتح پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان محمد مشرف نے کہاکہ اسکاٹ لینڈ پر فتح سے پوری ٹیم بیحد خوش ہے۔ ہمارے اگلے میچز اٹلی اور کینیڈا سے ہیں اور ٹیم فتح کا تسلسل برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔