5 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 16:29
جاپانی پہلوان محمدحسین انوکی کا پشاور میں شاندار استقبال
اے آر وائی - جاپانی پہلوان محمدحسین انوکی پاکستان امن مشن پر پشاور پہنچ گئے ۔ جہاں نامور پہلوان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔
محمدحسین انوکی جاپانی پہلوانوں کے ساتھ امن مشن پر پاکستان آئے ہوئے ہیں۔ پشاور پہنچنے پر انوکی کے استقبال کیلئے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
کشتی کے شائقین نے روایتی ڈھول بجاکر انوکی کا خیر مقدم کیاگیا اور انہیں مقامی پگڑی پہنائی۔ محمدحسین انوکی اور ان کے ساتھی پہلوان قیوم اسٹیڈیم پشاور میں نمائشی دنگل میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔ مہمان کی آمد سے قبل ہی اسٹیڈیم میں شائقین کی کثیر تعداد جمع ہوگئی تھی۔