تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 16:50

قومی ٹی20:لاہورلائنز نےسیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

اے آر وائی - قومی ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پول اے سے لاہور لائنز نے تمام پانچ میچ جیت کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ جبکہ پول بی میں بہاولپور سٹیگز اور فیصل آبا وولفز کی ٹیمیں چار چار میچ جیت کر سرفہرست ہیں ۔



ٹورنامنٹ کے پانچویں روز ایبٹ آباد، ملتان، فیصل آباد، بہاولپور، لاہور لائنز اور راولپنڈی نے کامیابی حاصل کی۔ ملتان نے سیالکوٹ کو بیالیس رنز سے شکست دے کر اپ سیٹ کیا۔ ایبٹ آباد نے کراچی زیبراز کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔ فیصل آباد نے پشاور کو سات وکٹوں سے ہرایا۔ مصباح الحق نے انتیس گیندوں پر تینتالیس رنز اسکور کئے۔



بہاولپور نے لاہور ایگلز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔ لاہور لائنز نے کوئٹہ کو چوالیس رنز سے ہرایا ۔ جبکہ راولپنڈی نے حیدرآباد کو انیس رنز سے شکست دی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.