تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 16:59

اسنوکر کے عالمی چیمپین محمد آصف اپنے گھر پہنچ گئے

اے آر وائی - اسنوکر کے عالمی چیمپئن محمد آصف کے اپنے شہر فیصل آباد پہنچے تو دوستوں اور رشتے داروں جی بھر کے جشن منایا۔ جس کی وجہ سے انھیں ائیرپورٹ سے اپنے گھر پہنچنے میں تین گھنٹے لگ گئے۔



پھولوں کی برسات اور ڈھول کی تھاپ پر رقص، جشن کاسماں، چہروں پر ہے مسرت طاری۔۔ اٹھارہ برس بعد اسنوکرکےمیدان میں قومی پرچم بلند کرنے والے محمد آصف پہنچے فیصل آباد میں اپنے گھر۔ ائیرپورٹ پر قدم رکھتےہی یاروں نےقومی ہیروکو کاندھوں پراٹھالیاپاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اتنےپرجوش استقبال پر آصف کا چہرہ ہم وطنوں کی بے پناہ داد اورمحبت سے کھل اٹھا ۔۔



قومی ہیرو کی راہ میں کئی مشکلیں آئیں لیکن انھوں نے استقامت اور ہمت کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا۔ محمد آصف کہتے ہیں کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اگر ادارے آگے آئیں ،کھلاڑیوں کو سہولیات اور روزگار فراہم کریں تو کئی چیمین مل جائیں گے۔



محمد آصف اپنے گھر پہنچے تو والدہ اور بچوں کو گلے لگا لیا، والدہ نے ان کا ماتھا چوم کر اپنے چیمپین بیٹے کا استقبال کیا۔ آصف کی آمد کے موقع پر ان کے گھر پر رشتے داروں اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی اور ہر فرد کا چہرہ مسرت سے دھمک رہا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.