تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 20:50

چیمپئنز ٹرافی:آج پاکستان کا مقابلہ جرمنی سے ہوگا

اے آر وائی - چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل میں آج پاکستان کا مقابلہ اولمپک چیمپئن جرمنی سے ہوگا۔ میچ صبح ساڑھے چھ بجے کھیلاجائیگا۔ بھارت اور ہالینڈ گروپ میچز میں سرفہرست رہے ۔ پاکستان ٹیم نے گروپ بی میں تیسری پوزیشن حاصل کی اورپہلے کوارٹر فائنل میں اولمپک چیمپئن جرمنی کے مدمقابل ہوگی۔



جرمنی نے اپنے گروپ میں دومیچز جیتے اور ایک ہارا۔ پاکستان ٹیم انتظامیہ نے آسٹریلیا کیخلاف آخری گروپ میچ میں متنازعہ گول پر احتجاج کیا ہے ۔ دیگر کوارٹر فائنلز میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ ہالینڈ سے ہوگا۔ بھارتی ٹیم بیلجیئم سے ٹکرائے گی اور دفاعی چیمپئن آسٹریلیا،انگلینڈ کا سامنا کریگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.