8 مئی 2013
وقت اشاعت: 22:46
میڈرڈ اوپن ٹینس: اعصام اور روزے کی جوڑی کو دسرے راوٴنڈ میں شکست
جیو نیوز - میڈرڈ … میڈرڈ اوپن ٹینس میں پاکستان کے اعصام الحق اور ہالینڈ نے جولین روزے کی جوڑی کو دوسرے راوٴنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاک ڈچ جوڑی میڈرڈ اوپن میں سیڈ نمبر 4 تھی، جسے پہلے راوٴنڈ میں بائی ملی۔ دوسرے راوٴنڈ میں اس کا مقابلہ پولینڈ کے لوکاس کوبوٹ اور فرانس کے جیرمی شارڈی سے ہوا ۔ یورپی پیئر نے اسٹریٹ سیٹس میں کامیابی اپنے نام کی ، میچ کا اسکور 6-2 اور 7-6 رہا۔