9 مئی 2013
وقت اشاعت: 10:54
رافیال نڈال میڈرڈ اوپن کے تیسرے راونڈ میں
جیو نیوز - میڈرڈ…اسپین کے رافیال نڈال اور فرانس کے جو ولفریڈ سونگا میڈریڈ اوپن کے تیسرے راونڈ میں پہنچ گئے ۔میڈریڈ میں جاری ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میچ میں رافیال نڈال بہترین فارم میں نظر آئے، انہوں نے فرانس کے بینوئے پئیر کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر اگلے مرحلے میں کوالی فائی کرلیا، سابق عالمی نمبر ایک کی جیت کا اسکور چھ تین اور چھ چار رہا۔ فرانس کے جو ولفریڈ سونگا اور اسپین کے ڈیوڈ فیرر بھی کامیابی کے بعد تیسرے راونڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔