تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
9 مئی 2013
وقت اشاعت: 10:54

انڈین پریمئر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے

جیو نیوز - موہالی …انڈین پریمئر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، پنجاب، راجستھان، پونے اور کولکتا کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ موہالی میں ہونے والا پہلا میچ کنگز الیون پنجاب اور راجستھان رائلز کے درمیان ساڑھے تین بجے شروع ہوگا، 12 میچز کے بعد راجستھان کی ٹیم 16 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، جبکہ پنجاب کے 11 میچز کھیل کر 10 پوائنٹس ہیں۔ دوسرا میچ رات ساڑھے سات بجے پونے وارئیرز اور کولکتا نائٹ رائیڈرز کے درمیان ہوگا، 12 میچز کے بعد کولکتا کے 8 اور پونے کے صرف 4 پوائنٹس ہیں، پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر ایونٹ کے تمام میچز براہ راست نشر کررہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.