16 مئی 2013
وقت اشاعت: 10:42
آئی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ ، سری سانتھ سمیت 3 کھلاڑی گرفتار
جیو نیوز - ممبئی …آئی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ کا بھانڈا پھوٹ گیا، پولیس نے 3 کھلاڑیوں کو گرفتار کرلیا۔بھارتی پولیس نے انڈین پریمئر لیگ میں شامل ٹیم راجستھان رائلز 3 کھلاڑیوں کو اسپاٹ فکنسگ کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتارکھلاڑیوں میں بھارتی ٹیسٹ کرکٹر سری سانتھ سمیت بھی شامل ہیں۔