17 مئی 2013
وقت اشاعت: 15:42
روم ماسٹرزٹینس ٹورنامنٹ:نڈال اور فیڈرر کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
جیو نیوز - روم…سابق عالمی نمبر ایک رافیال نڈال اور راجر فیڈرر روم ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔اٹلی کے شہر روم میں جاری ایونٹ کے تیسرے راونڈ میچ میں رافیال نڈال کا مقابلہ لیٹویا کے ایرنیسٹس گلبس سے تھا، پہلے سیٹ میں ہسپانوی کھلاڑی کو شکستہوئی،دوسرے سیٹ کا فیصلہ بھی ٹائی بریک پر ہوا، لیکن دوسرا اور تیسرا سیٹ جیت کر نڈال نے کوارٹر فائنل کے لئے کوالی فائی کرلیا، نڈال کی جیت کا اسکور ایک چھ، سات پانچ اور چھ چار رہا۔ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے فرانس کے جائلز سیموں کو شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی، فیڈرر کی جیت کا اسکور چھ ایک اور چھ دو رہا۔