19 مئی 2013
وقت اشاعت: 10:50
انڈین پریمئر لیگ : آج پونے، دہلی اور حیدرآباد کولکتا مدمقابل
جیو نیوز - پونے… انڈین پریمئر لیگ کے لیگ میچز آج ختم ہورہے ہیں، پونے، دہلی، حیدرآباد اور کولکتا کی ٹیمیں آج اپنی پوزیشن بہتر بنانے کے لئے میدان میں اتریں گی۔ آج کا پہلا میچ پونے میں پونے وارئیرز اور دہلی ڈئیرڈیولز کے درمیان دوپہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا، 15، 15 میچز کے بعد دہلی اور پونے کے 6، 6 پوائنٹس ہیں، جو ٹیم میچ ہارے گی وہ آخری پوزیشن پر آئے گی۔ دوسرا میچ رات ساڑھے سات بجے سن رائیزرز حیدرآباد اور کولکتا نائٹ رائیڈڑز کے درمیان ہوگا، جیت کی صورت میں حیدرآباد کی ٹیم 20 پوائنٹس حاصل کرکے eliminator میچ کے لئے کوالیفائی کرلے گی جو 24 مئی کو کھیلا جائے گا، کولکتا کی ٹیم پہلے ہی پلے آف سے باہر ہوچکی ہے۔ پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر ایونٹ کے تمام میچز براہ راست نشر کررہا ہے۔