19 مئی 2013
وقت اشاعت: 11:0
ٹور آف کیلیفورنیاکا ساتواں مرحلہ چیک سائیکلسٹ نام
جیو نیوز - کیلیفورنیا…چیک ری پبلک کے لیوپولڈ کونیگ نے ٹور آف کیلیفورنیا سائیکل ریس کا ساتواں مرحلہ اپنے نام کرلیا۔کیلی فورنیا میں جاری ریس کے ساتویں مرحلے میں شرکا کو 147 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا، چیک سائیکلسٹ لیوپولڈکونیگ نے مقررہ فاصلہ 3 گھنٹے، 54 منٹ اور 18 سیکنڈز میں طے کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ٹی جے وین گارڈیرین مجموعی برتری کے ساتھ اب بھی پہلی پوزیشن پر قابض ہیں۔