19 مئی 2013
وقت اشاعت: 23:41
لارڈز ٹیسٹ:انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 170رنزسے ہرادیا
جیو نیوز - لارڈز، لندن …انگلینڈنے نیوزی لینڈکولارڈزٹیسٹ میں 170رنزسے ہراکردومیچز کی سیریزمیں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ میچ کے چوتھے دن انگلینڈکی ٹیم دوسری اننگزمیں 33رنزکااضافہ کرسکی ،پوری ٹیم 213رنزپرآوٹ ہوگئی ،نیوزی لینڈکے ٹم ساؤتھی نے چھ وکٹیں حاصل کیں۔کیویز کو239رنزکاہدف ملا،لیکن مہمان بیٹسمین ناکام ہوگئے،پوری ٹیم 68رنزپرسمٹ گئی۔اسٹورٹ بروڈ نے سات اورجیمزاینڈرسن نے تین کھلاڑیوں کوآوٹ کیا۔دومیچز کی سیریزمیں انگلینڈکوایک صفر کی برتری حاصل ہے۔