22 مئی 2013
وقت اشاعت: 0:32
قومی فٹ بال چیلنج کپ:واپڈا نے آرمی کو شکست دیکر سیمی فائنل میں داخل
جیو نیوز - بھاولپور…پاکستان واپڈا نے آرمی کو شکست دیکر قومی فٹ بال چیلنج کپ کے سیمی فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ میچ کا فیصلہ کن گول محمد احمد نے کیا۔ دفاعی چیمپئن کے آر ایل نے ایچ بی ایل کو شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ حاصل کی۔ پی اے ایف نے نیشنل بینک کو شکست دیکر ٹورنامنٹ کے گروپ ڈی چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ بدھ کو کوارٹر فائنل میں نیشنل بینک کا مقابلہ دفاعی چیمپئن کے آر ایل سے جبکہ پی اے ایف کا مقابلہ فاٹا سے ہوگا۔