تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
22 مئی 2013
وقت اشاعت: 14:51

نئی دلی ہائی کورٹ نے بھی آئی پی ایل پر پابندی سے انکار کردیا

جیو نیوز - نئی دہلی…بھارتی سپریم کورٹ کے بعد اب نئی دلی ہائی کورٹ نے بھی آئی پی ایل پر پابندی لگانے سے انکار کردیا۔ پولیس نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث بالی ووڈ ادا کار وندو دارا سنگھ کے گھر پر چھاپے کے دوران کیش برآمد کیا۔ نئی دلی میں ہائی کورٹ نے انڈین پریمئر لیگ پر پابندی لگانے کی درخواست مسترد کردی۔ گزشتہ روز بھارتی سپریم کورٹ نے بھی آئی پی ایل میچز رکوانے کی اپیل خارج کردی تھی۔ دوسری جانب زیر حراست بولی ووڈ اداکار وندوو دارا سنگھ کے گھر پر پولیس کے چھاپے کے دوران کیش برآمد ہوا،ابتدائی تحقیقات کے مطابق بھارتی اداکار پر اسپاٹ فکسنگ کا ثبوت نہیں ملا البتہ وہ سٹے بازی میں ملوث ہیں،،ذرائع کے مطابق وندوو نے پولیس کو بتایا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سری نواسن کے داماد اور چنئی سپر کنگز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر گروناتھ مایپن بھی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہیں۔ امکان ہے کہ پولیس گروناتھ مایپن کو بھی شامل تفتیش کرے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.