تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 مئی 2013
وقت اشاعت: 15:12

ممبئی پولیس بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر کے داماد کے گھر پہنچ گئی

جیو نیوز - ممبئی…انڈین پریمئر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعد تحقیقات کا دائر وسیع سے وسیع تر ہو تا جا رہا ہے،اس سلسلے میں ممبئی پولیس بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سری نواسن کے داماد کے گھر پہنچ گئی۔سری نواسن کے داماد می ا پن پر اسپاٹ فکسنگ کے الزام کے بارے میں پولیس پوچھ گچھ کرے گی۔می ا پن چنئی سپر کنگز کے مالکان میں سے ہیں می ا پن ذرائع کا موقف ہے کہ اپنے قانونی ماہرین سے مشورہ کر رہے ہیں، پولیس کی جانب سے کوئی سمن نہیں ملا ہے۔دوسری جانب دلی پولیس نے جے پور کے سناروں کو بھی شامل تفتیش کر لیا ہے جبکہ دلی پولیس کی ٹیمیں مزیدبکیز کی گرفتاری کیلئے گوا اور حیدرآباد روانہ ہو گئی ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.