تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 مئی 2013
وقت اشاعت: 15:31

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے پاکستان کو رکنیت معطل کرنے کی پھر دھمکی دیدی

جیو نیوز - لاہور…انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے ایک بار پھر حکومت پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ اگر اولمپک چارٹر کی خلاف ورزی کی گئی تو پاکستان کی رکنیت معطل کردی جائے گی ۔چند روز قبل حکومت پاکستان نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی قانونی حیثیت جاننے کے لیئے آئی او سی کو خط لکھا تھا ، جس کے جواب میں آئی او سی نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پاکستان میں صدر عارف حسن کی صدارت میں کام کرنے والی نیشنل اولمپک کمیٹی ہی اولمپک چارٹر کے تحت کام کرنے والی باڈی ہے جس کے انتخابات گزشتہ برس فروری میں آئی او سی اور اوسی اے کی نگرانی میں ہو ئے تھے۔ خط میں واضح کیا گیا ہے کہ پی او اے ہی اولمپک گیمز ، اولمپک یوتھ گیمز ، او سی اے گیمز اور دوسرے کھیلوں میں کھلاڑی بھیجنے کی مجاز ہے ، آئی او سی نے درخواست کی ہے کہ اولمپک چارٹر کے حوالے سے غلط فہمیاں پیدا نہ کی جائیں اور حکومتی اسپورٹس اتھارٹیز پی او اے کے ساتھ ملکر کام کریں ورنہ پاکستان کی رکنیت کو معطل کر دیا جائے گا۔ جس کے بعد پاکستانی کھلاڑی انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.