23 مئی 2013
وقت اشاعت: 19:22
اسپاٹ فکسنگ : پاکستانی امپائر اسد روٴف چیمپئنز ٹرافی پینل سے باہر
جیو نیوز - دبئی … آئی سی سی نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں نام آنے پر پاکستانی امپائر اسد روٴف کو چیمپئنز ٹرافی کے پینل سے باہر کردیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا میں آئی پی ایل کے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل سے متعلق ایک امپائر کا بھی نام لیا جارہا تھا، بھاری میڈیا رپورٹس کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی امپائر اسد روٴف کو چیمپئنز ٹرافی کے پینل سے باہر کرنے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے بہتر مفاد میں اسد روٴف کو چیمپئنز ٹرافی سے علیحدہ کیا گیا، ان کا نام آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں زیر بحث رہا، اس حوالے سے رپورٹس میڈیا میں ہیں۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے پاکستانی امپائر اسد روٴف کو اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل سے متعلق تحقیقات کیلئے طلب کرلیا ہے، ان سے راجستھان رائلز کے میچز سے متعلق سوالات کئے جائیں گے۔