تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
2 جون 2013
وقت اشاعت: 20:23

جے سی آئی کوٹری کی جانب سے والی بال فیسٹیول میچ کا انعقاد

جیو نیوز - کوٹری… کھیلوں کے عالمی دن کے موقع پر جے سی آئی کوٹری کی جانب سے والی بال فیسٹیول میچ منعقد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن سندھ کے سیکریٹری اور سندھ والی بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری پرویز احمد شیخ تھے اس موقع پر پرویز احمد شیخ نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں سے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں آسکتیں ہیں اور کھیلوں کے فروغ سے ہی نوجوانوں میں جستجو اور لگن کی صلاحیت بڑھے گی انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں مگر ان مستقبل کے معماروں کی حکومتی سرپرستی کی اشد ضرورت ہے اندرون سندھ کے نوجوانوں نے تمام کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں سے اپنا اور اپنے علاقے کا نام پیدا کیا ہے جے سی آئی کی جانب سے کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر یہاں کے مقامی کھلاڑی ان کے مشکور ہیں اس موقع پر جے سی آئی پاکستان کے ندیم خان نے کہا کہ معاشرے میں سدھار پیدا کرنے کے لیئے جے سی آئی دیگر شعبوں کی طرح کھیلوں کے شعبے میں بھی اہم اقدامات کررہی ہے اور آئندہ سال سے کھیلوں کے عالمی دن کے موقع پر نمایاں کارکردگی انجام دینے والے کھلاڑیوں میں ،جے سی آئی اسپورٹس ایوارڈ ، دیا جائے گا اس قبل والی بال فیسٹیول میں میں اسٹو ڈینٹس کلب جامشورو نے رائل کلب کوٹری کو 25-21/25-21/25-18سے شکست دے دی نمایاں کھلاڑیوں میں اسماعیل، جاوید ڈیرو، احمد و دیگر شامل تھے آخر میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.