7 جون 2013
وقت اشاعت: 11:58
فرنچ اوپن ٹینس: سیمی فائنل آج کھیلے جائیں گے
جیو نیوز - پیرس …فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں کون کون سے کھلاڑی پہنچیں گے، اس کا فیصلہ آج ہوجائے گا۔پیرس میں جاری ایونٹ میں آج کا پہلا سیمی فائنل ٹاپ سیڈ نوواک جوکووچ اوردفاعی چمپئن رافیال نڈال کے درمیان ہوگا، اسپین کے رافیال نڈال اس سے قبل 7 بار ٹائٹل جیت چکے ہیں، جبکہ نوواک جوکووچ نے صرف ایک مرتبہ فائنل میں جگہ بنائی۔ دوسرا سیمی فائنل اسپین کے ڈیوڈ فیرر اور فرانس کے جو ولفریڈ سونگا کے درمیان ہوگا، جو ولفریڈ سونگا نے کوارٹر فائنل میں سابق چمپئن راجر فیڈرر کو شکست دی تھی۔