15 جون 2013
وقت اشاعت: 2:29
چیمپئنز ٹرافی : پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا آج برمنگھم میں ہوگا
جیو نیوز - برمنگھم…پاکستان اور بھارت دو روایتی حریف آج آمنے سامنے ہوں گے، چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا ٹاکرا آج ہوگا،پاکستانی شائقین اپنی ٹیم کی کامیابی کے لیے پرعزم اور دعا گو ہیں۔پاکستان کے کپتان مصباح جانتے ہیں کہ اپنے چاہنے والوں کوکیسے منانا ہے،اس کے لیے انہیں بھارت کو ہرا نا ہے،اور بھارتی قائد دھونی کہتے ہیں کہ کچھ بھی ہو جائے پاکستان سے میچ کی اہمیت کم نہیں ہو سکتی ۔سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں حفیظ اور ناصر کو اننگز شروع کرنی چاہئے،جبکہ کامران اکمل کو ڈراپ کر دینا چاہئے۔