تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
17 جون 2013
وقت اشاعت: 11:40

ہاکی کے قومی کھلاڑی تربیتی کیمپ میں شرکت کیلئے آج کراچی پہنچیں گے

جیو نیوز - کراچی…پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ورلڈ ہاکی لیگ کی تیاری کیلئے آج کراچی پہنچیں گے، تربیتی کیمپ میں ٹرینگ کا آغا ز کل سے ہوگا۔ ورلڈ ہاکی لیگ کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا دوسرا مرحلہ کل سے ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم شروع ہوگا،کھلاڑی آج شام تک کوچ حنیف خان کو رپورٹ کریں گے۔ جونیئر ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں کو بھی کیمپ میں شامل کرلیا گیا ہے، جس کے بعد کھلاڑیوں کی تعداد 33ہوگئی ہے، کوچ حنیف خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ 20یا 21جون کو ٹیم کا اعلان کردیا جائے گا، 29جون سے شروع ہونے والی ورلڈ ہاکی لیگ میں پاکستان ٹیم پہلا میچ میزبان ملائیشیا کیخلاف کھیلے گی،ورلڈ لیگ کی ٹاپ تھری ٹیمیں آئندہ سال ہونے والے ورلڈ کپ کھیلنے کی اہل ہوں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.