20 جون 2013
وقت اشاعت: 11:2
دوسراسیمی فائنل:بھارت کی سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ
جیو نیوز - کارڈف…آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کارڈف میں کھیلے جارہے اس میچ میں بھارت نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ سری لنکا نے دو تبدیلیاں کی ہیں، نائب کپتان دنیش چندیمل جگہ جیون مینڈس اور شمندا ایرانگا کی جگہ تھسارا پریرا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔آج کے میچ کی فاتح ٹیم اتوار کو فائنل میں انگلینڈ کا سامنا کرے گی۔