23 جون 2013
وقت اشاعت: 18:50
ملائیشیا روانگی کے لیے ائیر پورٹ جانے والی ہاکی ٹیم کی بس خراب
جیو نیوز - کراچی…ہاکی ورلڈ لیگ میں شرکت کے لیے جانے والی پاکستانی ہاکی ٹیم کی کو اتوار کی شب اس وقت سخت مشکل کا سامنا کرنا پڑا جب ملائیشیا روانگی کے لیے جب بذریعہ بس ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوئی تو یہ راستے میں خراب ہوگئی ۔جس کے بعد قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ٹیکسیوں میں ایئر پورٹ پہنچے۔واضح رہے کہ قومی ہاکی ٹیم کو آج کراچی سے ملائیشیا روانہ ہو نا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ پی ایچ ایف کی بس میں شارٹ سرکٹ کے باعث خرابی ہوگئی جس کے بعد کھلاڑی ٹیکسی میں ایئر پورٹ پہنچے۔کچھ کھلاڑیوں نے تو ٹیکسی کا کرایہ بھی خود ادا کیا۔کھلاڑیوں کا سامان سوزوکی پک اپ کے ذریعے ایئرپورٹ پہنچایا گیا۔جبکہ بعض کھلاڑی تاحال ایئرپورٹ نہیں پہنچ سکے۔