تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 جون 2013
وقت اشاعت: 11:56

امپائر اسد رؤف اور بلی باؤڈن آئی سی سی ایلیٹ پینل سے باہر

جیو نیوز - لاہور…پاکستانی امپائر اسد روف اور نیوزی لینڈ کے بلی باوڈن کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایلیٹ پینل سے باہر کردیا۔ پال رائفل اور رچرڈ ایلنگورتھ کو پینل میں شامل کرلیا گیا ہے۔پاکستانی امپائر اسد روف کے ستارے ان دنوں گردش میں ہیں، آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں نام آنے کے بعد سے پاکستانی امپائر کو پہلے چیمپینز ٹرافی کے پینل میں شامل نہیں کیا اور اب آئی سی سی نے خراب کارکردگی کی وجہ سے انہیں ایلیٹ پینل سے ہی باہر کردیا ہے۔ ان کے ساتھ نیوزی لینڈ کے امپائر بلی باؤڈن کو بھی حالیہ خراب کارکردگی کی وجہ سے ایلیٹ پینل سے فارغ کردیا گیا ، دوسری جانب انگلینڈ کے سابق کرکٹر رچرڈ النگورتھ اور سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر پال رائفل کو ایلیٹ پینل میں جگہ مل گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.