تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 جون 2013
وقت اشاعت: 12:10

آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نجم سیٹھی کل لندن روانہ ہوں گے

جیو نیوز - لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین نجم سیٹھی کل صبح آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کے لیئے انگلینڈ روانہ ہوں گے۔نجم سیٹھی چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کے ہمراہ براستہ دبئی انگلینڈ کے لیئے روانہ ہوں گے جہاں وہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ آئی سی سی میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے عدالتی احکامات کی وجہ سے انہیں ذکاء اشرف کی جگہ قائم مقام چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ وہ اجلاس میں پاکستان کے موقف کو اچھے انداز میں پیش کریں گے جبکہ کرکٹ کرپشن کیس میں پانچ سال کی پابندی کی سزا بھگتنے والے فاسٹ بالر محمد عامر کی سزا میں کمی کے حوالے سے بھی وہ آئی سی سی سے بات کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.