26 جون 2013
وقت اشاعت: 17:25
چیف آف نیول اسٹاف گالف چیمپئن شپ کل سے کرچی میں شروع ہو گی
جیو نیوز - کراچی …چیف آف نیول اسٹاف گالف چیمپئن شپ کل سے کرچی میں کھیلی جائے گی ،ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 51لاکھ روپے ہے،کارساز گالف کورس پر گالفرز کا میلہ کل سے سجے گا،ٹورنامنٹ میں دو سو سے زائد گالفرز ایکشن میں دکھائی دیں گے، ایونٹ میں 7 کیٹیگریز رکھی گئی ہیں،جن میں ماسٹرز،جونئیر،سبسیڈریز،سینئر،امیچرز،پروفیشنل اور لیڈیز گالفرزشامل ہیں،ٹورنامنٹ میں پاکستان کے ٹاپ پلئیرز حصہ لے رہے ہیں،ایونٹ کی انعامی رقم 51 لاکھ روہے جبکہ ہول ان ون کرنے والے کو کار انعام میں دی جائے گی۔