26 جون 2013
وقت اشاعت: 18:13
بہترین کیلئے قومی ٹیم میں تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں، کپتان مصباح الحق
جیو نیوز - کراچی … پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ بہتری کیلئے ٹیم میں تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں، کھلاڑیوں کی ٹولیوں کی صورت میں واپسی کی وجہ ہار نہیں، بورڈ نے پہلے سے چھٹی دی ہوئی تھی۔ جیونیوز کے پروگرام اسکور میں گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ تمام کھلاڑی کوشش کر رہے ہیں، بس چیمپینز ٹرافی میں اچھی پرفارمنس نہیں ہو سکی، ہر دن ایک جیسا نہیں ہوتا نہ ہر سیریز ایک جیسی ہوتی ہے۔ مصباح نے کہا کہ ٹیم کی بہتری کیلئے تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں، اس پر وہ اور سلیکشن کمیٹی دونوں غور کر رہے ہیں، 2 روز میں وطن واپس آ کر ویسٹ انڈیز کیلئے ٹیم کے انتخاب پر بات کریں گے۔